Saturday, 11 August 2018

امریکا سے تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد اردوان کا پیوٹن سے رابطہ

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38410



امریکا نے چین کے بعد ترکی سے بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی، امریکا نے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا کردیا،ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے ۔ موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔

چین کے بعد ترکی کی باری،امریکا نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر ٹیرف دگنا کرنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی ایلومینیم مصنوعات پر 20 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو گا ۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔

اضافی ٹیرف کے معاملے پر ترکی نےامریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ’معاشی جنگ‘ سے دو چار ہے۔

موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات کی


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...