Monday, 13 August 2018

نک جونس کی پریانکا چوپڑا کیساتھ منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38439



بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان گزشتہ 2 ماہ سے منگنی کی افواہیں چل رہی ہیں۔

رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

تاہم اداکارہ نے ممبئی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیار سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپادی تھی۔پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

نک جونس کی پریانکا چوپڑا کیساتھ منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق

لیکن اب امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نک جونس کی پریانکا چوپڑا کیساتھ منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق

نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی گلوکار نے بھارتی اداکارہ سے منگنی کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اس کی تصدیق کی۔نک جونس کی جانب سے مبارک باد دینے والے مداح کا شکریہ ادا کرنے کو ان کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم گلوکار یا اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال ٹال مٹول کے بجائے واضح انداز میں منگنی کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...