https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38229
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کی مشہور فلم ’دوستانہ‘ کا پہلاسیکوئل بنانےکااعلان کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار کرن جوہر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم دوستانہ کے 10 سال بعد بننے والے سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
جواس ماہ کے اختتام پر مکمل کر لیا جائے گا جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے۔
ابھیشیک بچن نےکہنا ہے کہ اگر فلم ’دوستانہ ٹو‘ کے لئے کرداروں کی تلاش جاری ہے تو میرے خیال میں جان ابراہم اور میری جوڑی اس فلم کے لئے مثبت ثابت ہوگی کیوں کہ اس سے قبل ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
2008 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ‘ میں جان ابراہم،ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
اس فلم نے بہترین کہانی کی بدولت باکس آفس پر87 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment