Wednesday, 1 August 2018

مینا کماری کی سالگرہ پر سرچ انجن گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

https://is.gd/cb5DjT



بالی وڈاداکارہ مینا کماری کی85ویں سالگرہ کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا جس میں وہ سرخ ساڑھی میں دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار مینا کماری کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے سپیشل ڈوڈل جاری کیا ہے۔

اپنی لازوال اداکاری سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والی مینا کماری یکم اگست 1932کو ممبئی میں پیدا ہوئیں جن کا حقیقی نام’ماہ جبین بانو‘ تھا تاہم فلم انڈسٹری میں انہیں مینا کماری کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔

مینا کماری کی سالگرہ پر سرچ انجن گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

نہایت کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی مینا کماری طویل عرصے تک ہندوستانی سینما پر چھائی رہیں اور اپنے 33 سالہ فنی کریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پری نیت، کاجل پھول اور پتھر، دل ایک مندر،آرتی، پاکیزہ اور صاحب بی بی اور غلام جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔

مینا کماری نے 60 کی دہائی میں مشہور شاعر کمال امروہی سے شادی کی تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ پائی ۔مینا کماری کو یہ اعزازبھی حاصل ہے کہ وہ بولی وڈ کی پہلی ہیروئن ہیں جن کو پہلا فلم فیئر ایوارڈ 1952 کی فلم باجو باورا پر ملا۔

مینا کماری کی سالگرہ پر سرچ انجن گوگل کا خصوصی ڈوڈل جاری

فروری1972 میں فلم پاکیزہ کی ریلیز کے دو ماہ بعد ہی مینا کماری جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئیں اور 31 مارچ 1972 کو اپنے لاتعداد مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تاہم اپنی باکمال اوربے مثال اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...