https://is.gd/4iQfp9
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم ایم پر ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
سینئر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور دیگر وزیر اعظم سمیت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ9 ا 10 تاریخ تک حلف ہو جائے گا اس سے پہلے ہم معاملات حل کر لیں گے۔
ادھر خورشید شاہ کی ٹیم کی نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز کا اطلاق ایک جیسا ہونا چاہیے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment