Thursday, 16 August 2018

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ایم کیو ایم نے حلیم عادل کی حمایت کردی

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-38519



ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نامزدگی پر ایم کیو ایم سے حمایت مانگی تھی۔

حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کے لیے ان کے مرکز بہادرآبادپہنچا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈرکے لیے حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم کا نام سامنے آیا تھا تاہم ایم کیو ایم نے ان کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں وفاق میں حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم اتحاد مجبوری قرار دیا تھا۔

فردوس شمیم کے بیان پر رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی مجبوری بتائے، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فردوس شمیم کی سرزنش کی تھی


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...