Thursday, 16 August 2018

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کیلیے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-39264




پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی، ذرائع


پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی، ذرائع



 اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شہباز شریف کوووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب سے متعلق پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشترکہ طور پر کی۔


اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب  کا حصہ نہیں بنے گی اور اپوزیشن کے امیدوار شہبازشریف کی حمایت بھی نہیں کرے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: وزارت عظمیٰ کیلیے عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور


واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔


تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں کی بدولت سادہ اکثریت حاصل ہے جب کہ ایوان کی تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کسی اور امیدوار لانے کی تجویز دی تھی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...