https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/16/urdu-news-39255

بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو کو 39 اور ووٹ ملے۔ فوٹو: فائل
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے 15 ویں اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 59 اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے۔
عبدالقدوس بزنجو کے مدمقابل امیدوار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد نواز نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ سبکدوش اسپیکر راحیلہ درانی نے نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے عہدے حلف لیا۔
دوسری جانب عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر کے انتخاب میں ساتھ دینے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ ایوان کو غیرجانبداری سے چلاؤں جب کہ ایوان میں بیٹھے لوگ بلوچستان کی روایت کو برقرار رکھیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment