Tuesday, 7 August 2018

آصف زرداری، پرویز مشرف نے غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

https://is.gd/BCLyb3




بیرون ملک جائیداد کی تفصیل کیوں نہیں دی، چیف جسٹس: فوٹو: فائل


بیرون ملک جائیداد کی تفصیل کیوں نہیں دی، چیف جسٹس: فوٹو: فائل



 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کے غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات دوبارہ طلب کرلیں۔


سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ پرویزمشرف، ملک قیوم اورآصف زرداری کا جواب آچکا ہے، کیا تینوں افراد نے اپنی بیرون ملک جائیداد کوتحریری جواب میں ظاہرکیا؟۔  آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی تفصیل نہیں دی۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ بیرون ملک جائیداد کی تفصیل کیوں نہیں دی، تینوں بتائیں کہ ان کی ملک اورملک سے باہرکونسی پراپرٹی اوراکاؤنٹس ہیں۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چاہتے ہیں کہ آپ لوگ قوم کے سامنے سرخروہوں جس پر آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری نے الیکشن لڑا ہے، کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا ہے، آصف علی زرداری کے بچے آزاد اور خود مختارہیں۔


چیف جسٹس نے کہا کہ چلیں کوئی بات نہیں آصف زرداری اپنے اوربچوں کی تفصیل دے دیں، اگرنہیں تو بچوں کو الگ سے نوٹس کرکے تفصیل مانگ لیتے ہیں، جس پرآصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ عدالت جوحکم کرے تعمیل ہوگی جب کہ پرویزمشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف کے اثاثوں کی تفصیل دے دیں گے۔


عدالت نے آصف زرداری، پرویزمشرف اورملک قیوم سے غیرملکی اثاثوں کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...