Tuesday, 14 August 2018

سربراہ پاک بحریہ کی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38710



پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل، اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ عزمِ صمیم اور محنت شاقہ کو اپنی زندگی کا اصول بنا کر ہی ہم ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان اہل وطن کے ساتھ آزادی کے خوشیوں میں شریک ہیں


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...