Tuesday, 14 August 2018

سوشل میڈیا بھی جشن آزادی کے سبز رنگ سے جگمگا اٹھا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38713



چودہ اگست کو سوشل میڈیا بھی جشن آزادی کے سبز رنگ سے جگمگا اٹھا۔ پاکستانی فنکاروں نے بڑھ چڑھ کر آزادی کے جشن میں حصہ لیا۔ سبز ہلالی پرچم کے ہم رنگ کپڑے پہن کر دل کھول کر قوم کو مبارکباد پیش کی ۔

چودہ اگست کو فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جشن آزادی کے سبز رنگ نمایاں ہے۔اداکارہ صبا قمر اور صاحبہ نے پاکستانی جھنڈا لہرا کر وطن عزیز سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

فنکار فخر عالم نے سجاوٹوں کی روشنیوں سے جگمگاتے کراچی ائیرپورٹ سے سیلفی پوسٹ کی۔ اداکارہ ماورا، عروا اور مایا علی نے وڈیو پیغامات میں فینز کو مبارکباد پیش کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر ملی نغمے کی دھن بجا کر وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔اداکار فرحان سعید نے کہا کہ یہ جشن آزادی خاص ہے کیونکہ پاکستان بدل رہا ہے۔

اداکارہ سجل علی بولیں کہ ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، پاکستان کو آزادی مبارک ہو!


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...