Wednesday, 1 August 2018

مومنہ تحسن جب میرے ساتھ یہ کام ہوا تو میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ

https://is.gd/TS3Epk
بطور انسان سب لوگوں کی زندگی میں مشکل مراحل بھی آتے ہیں اور جولوگ اس وقت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں اور جو خود پر خوف کو غالب آنے دیتے ہیں وہ گمنامی کی گرد تلے دب جاتے ہیں ، ایسا ہی کچھ گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے برے وقت کو اپنی ہمت اور حوصلے سے اچھے وقت میں تبدیل کیا اور آج شہرت کی بلندیوں پر اڑ رہی ہیں۔


ایک ویڈیو پیغام میں مومنہ مستحسن نے اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ سوچتے ہیں کہ مومنہ مستحسن کو راتوں رات شہرت مل گی کیونکہ اس نے راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں گانا گایا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن یہاں تک پہنچنا میرے لیے کبھی بھی آسان نہیں رہا، سب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے بھی بطور انسان مشکلات پیش آئیں۔”مومنہ مستحسن اور یہ پاکستانی جلد شادی کرنے والے ہیں“ کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی مومنہ کی کس سے شادی ہونے جا رہی ہے؟


انہوں نے کہا کہ ’میری زندگی میں ایک ایسا وقت تھا جب میں بہت ہی پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی کیونکہ میں اپنی زندگی کا مشن کھو چکی تھی، میرے اندر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ اپنے آپ کو شیشے میں دیکھ سکوں‘۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ آپ کو کہتے ہیں کہ جو ہوا اسے بھول جاﺅ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہوتا ، یہ ایسے نہیں ہے کہ آپ کو اچانک ہی رات کو دو بجے افسردگی کا دورہ پڑ جائے ، یا آپ لوگوں کے سامنے مسکرا رہے ہوں لیکن اندر سے آپ شکست و ریخت کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ کتاب پڑھی اور دوبارہ پڑھی جس کے بعد انہیں زندگی کا مقصد مل گیا۔ انہوں نے کہا۔

کہ تبدیلی آپ کے اندر سے ہی آتی ہے اطمینان کبھی بھی باہر سے حاصل نہیں ہوتا، اگر آپ خود سے پیار کرتے ہیں اور جب آپ اندر سے خوش ہوتے ہیں تبھی زندگی درست ٹریک پر چلتی ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...