Monday, 20 August 2018

نک جونز اپنے والدین کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39588



بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تصدیق تو خود نک جونس نے کر دی مگراب باقاعدہ منگنی کی تقریب کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں ، اسی سلسلے میں نک جونز اپنے والدین کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں پریانکا کے والدین پہلی بار نک کے والدین سے ملاقات کریں گے ۔

صر ف یہی نہیں بلکہ پریانکا کی انگوٹھی بھی میڈیا پر زیر گردش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔

پریانکا اورنک جونس کے پرستار سماجی میڈیا پر روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہی لی گئی تصویر میں پریانکا پہلی باراپنی انگوٹھی منظر عام پر لاتی نظر آئی تھیں۔

سفید نگینوں سے مزین اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ انگوٹھی میں جڑے ہیرے انتہائی قیمتی ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے۔

امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کر دی۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...