Sunday, 19 August 2018

’بجرنگی بھائی جان‘ چین کے بعد ترکی میں بھی ریلیز

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39674



سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کو چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کردیا گیا۔

دبنگ خان نے بھی اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ کو چین میں ریلیز کیا تھا جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے بھارت سے زیادہ بزنس کیا اور گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ کو بھی چین میں ریلیز کیا تھا اور اب انہوں نے ایک اور انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے۔

سلمان خان نے ’بجرنگی بھائی جان ‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا ۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘2015میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا .

’بجرنگی بھائی جان‘ چین کے بعد ترکی میں بھی ریلیز

فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور چائلڈ اسٹار ہرشالی لہوترا شامل ہیں۔

’بجرنگی بھائی جان‘ چین کے بعد ترکی میں بھی ریلیز

فلم’بجرنگی بھائی جان‘نے باکس آفس پر 320.34 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...