Sunday, 19 August 2018

’نئے پاکستان کیلئے پرانے ناکارہ پرزے جمع کیے گئے‘

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39671



جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نئےپاکستان کے لیے پرانے اور ناکارہ پرزے جمع کیے گئے۔ پانامہ پیپرزکے436 دیگر افراد کے احتساب پر نہ سپریم کورٹ اورنہ ہی حکومت توجہ دے رہی ہے۔

مظفرگڑھ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوحلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس انتخاب پر انجینئرنگ اور دھاندلی کے تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران اپنے وعدے پورے کریں۔

نئےپاکستان کے لیے پرانے اور ناکارہ پرزے جمع کیے گئے، پانامہ پیپرز کے 436 دیگر افراد کے احتساب پر نہ سپریم کورٹ اور نہ ہی حکومت توجہ دے رہی ہے۔

پریس کانفرنس کےدوران ایک صحافی نےسوال کیاکہ بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری پر کیا کہیں گے، جس پرلیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ جنہوں نے گاجریں کھائیں وہ اب جواب بھی دیں


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...