Tuesday, 14 August 2018

عبدالرزاق داؤدکو حکومت میں شمولیت کی دعوت

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/14/urdu-news-38704



تحریک انصاف نے ممتا ز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں  مزید بتایا گیا کہ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورے دیں گے۔جبکہ عالمی ایجنسیوں کے مطابق پاکستانی معیشت کو اس وقت شدید چیلنجز کا سامنا ہےاور یہ مسلسل تیسری بار ہو رہا ہے کہ الیکشن جیتنے والوں کو سب سے پہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے۔

سابقہ دور میں معاشی نمو مشرف دور کے بعد بلند ترین رہی لیکن اس کے باوجود حکومت گئی تو خزانے میں زرمبادلہ کم رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرور ت ہو گی،اگر50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائےجبکہ دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر آج کل عمل ہو رہا ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...