Saturday, 26 May 2018

جسم کو نقصان پہنچانے والے 5 غلط تصورات -

https://is.gd/EIFizs
زمانہ قدیم سے ہماری صحت اور جسم کے حوالے سے کچھ ایسے تصورات قائم ہیں جنہیں درست سمجھا جاتا ہے۔ ان میں سے کئی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق سے درست ثابت کر دیے ہیں۔

لیکن کچھ وہم یا تصورات ایسے بھی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ غلط ثابت ہوتے گئے۔ ان میں سے بعض ہمارے لیے نقصان دہ بھی ہیں لیکن یہ ہمارے بڑوں کے زمانے سے اب تک مستعمل ہیں۔

آج ہم آپ کو صحت اور غذاؤں کے حوالے سے کچھ ایسے ہی غلط تصورات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ہمارے جسم کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچا رہے ہیں۔




کہا جاتا ہے کہ ہر شخص کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ ہر شخص کی نیند کی ضرورت مختلف ہوتی ہے۔

کچھ افراد کی نیند کم وقت میں پوری ہوجاتی ہے جبکہ کچھ افراد کو 8 گھنٹوں سے بھی زائد نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔




آپ نے شوگر کے اکثر مریضوں کو براؤن شوگر استعمال کرتے دیکھا ہوگا۔ یہ عام چینی سے کم میٹھی تو ضرور ہوتی ہے مگر نہ تو یہ صحت بخش ہوتی ہے نہ ہی عام چینی سے کم نقصان دہ۔

دونوں اقسام کی چینی جسم پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔




عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ جتنی زیادہ وٹامن کی گولیاں کھائی جائیں گی جسم اتنا ہی توانا اور طاقت ور ہوگا لیکن یہ تصور سراسر غلط ہے۔

دن میں وٹامن کی صرف ایک گولی ہی جسم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، اس سے زیادہ مقدار جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔




یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اینٹی بائیوٹکس، وائرس کو ختم کر سکتی ہیں۔ یہ دوا صرف بیکٹریا کو ختم کر سکتی ہیں۔ ہمارے کئی امراض بشمول نزلہ اور زکام وائرس کا شاخسانہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان بیماریوں میں اینٹی بائیوٹکس سے آرام نہیں آتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ سر درد سے چھٹکارے کے لیے سر پر بینڈیج لگا لیں۔




کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دماغ کا دایاں حصہ تخلیقی خیالات جنم دیتا ہے جو بعض اوقات تصورات اور غیر حقیقی خیالات پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس دماغ کا دایاں حصہ عقل مندانہ خیالات کو جنم دیتا ہے۔

موجودہ دور کے ماہرین نے اس خیال کو بالکل غلط قرار دے دیا ہے۔

مضمون بشکریہ: برائٹ سائیڈ
Urdu Khabrain
5, Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, تصورات, جسم, صحت, غلط, نقصان, والے, پہنچانے, کو

Tuesday, 8 May 2018

لمبی زندگی اور صحتمند زندگی کیلئے ان پانچ عادات پر عمل کریں،ان عادات سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیاجا سکتا ہے

https://is.gd/qUA1uX
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے طرز زندگی میں 5 عادات کو اپنا کر مختلف امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت بخش غذا کااستعمال، ورزش کو معمول بنانا، الکحل اور تمباکو نوشی سے گریز جبکہ صحت مند جسمانی وزن برقرار رکھنا لمبی زندگی کے حصول میں مدد دینے والے عوامل ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ان

عادات کو اپنانا خواتین کی زندگی 14 سال جبکہ مردوں کی زندگی میں 12 سال کا اضافہ کرسکتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 79 ہزار خواتین جبکہ 44 ہزار سے زائد مردوں کے طرز زندگی کی عادات کے بارے میں جانا گیا۔ان رضاکاروں نے اپنی صحت اور طرز زندگی کی عادات کے بارے میں ہر 2 سال بعد سوال نامہ بھر کر دیا اور محققین نے نتیجہ نکالا کہ 5 عادتیں لمبی زندگی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔محققین نے رضاکاروں کا جائزہ 34 سال تک لیا اور اس عرصے کے دوران 42 ہزار کا انتقال ہوگیا جن میں سے 14 ہزار کے لگ بھگ کینسر کا شکار ہوکر چل بسے جبکہ 11 ہزار کے قریب خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا شکار ہوئے۔تاہم جو افراد اوپر درج کی گئی عادات پر عمل کرتے تھے، ان میں اموات کی شرح دیگر کے مقابلے میں 74 فیصد تک کم رہیں۔ایسے افراد میں امراض قلب یا فالج سے موت کا خطرہ 82 فیصد جبکہ کینسر سے 65 فیصد تک کم ہوتا ہے۔مجموعی طور پر ان 5

عادات کو اپنا کر زندگی کی مدت میں 10 سال تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں چند چھوٹی مگر موثر تبدیلیاں صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ہیں
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا

https://is.gd/0XzaYx
کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدترین مالی خسارے اور بدحالی کا شکار قومی ائیرلائن پی آئی اے کی حالت میں بہترین لانے کیلئے انتظامیہ نے پچھلے کچھ عرصے میں کئی کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے طیاروں کی کلر اسکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیا تھا۔ جبکہ انتظامیہ نے پی آئی اے کا لوگو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل جلد شروع کردیا جانا تھا، تاہم اب قومی ائیرلائن کی خراب مالی حالت کے باعث طیاروں کی دم اور دیگر حصوں کی کلر اسکیم کی تبدیلی کے منصوبے کو موخر کردیا گیا ہے۔ کچھ ہفتے قبل پی آئی اے نے طیاروں کے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں۔ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں کی دم پر بنے لوگو اور جہاز کے دیگر حصوں کی کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کچھ طیارے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کیلئے کراچی انجینیرنگ بھیج بھی دیے گئے تھے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 طیاروں کی دم اورکلراسکیم تبدیلی کی منظوری دی تھی ۔ تاہم پیر کے روز کراچی انجینیرنگ میں موجود بوئنگ 777 طیارہ کلراسکیم تبدیلی بغیر پرواز کیلیے روانہ کر دیا گیا۔ سفید

بوئنگ کو لاہور کی پرواز316 پر روانہ کیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 4 طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر 2 لاکھ ڈالرز اخراجات ہوں گے۔ طیاروں کی کلراسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

موت آنے تک کیا کرنا چاہتا ہوں ؟ شاہ رخ خان نےایسی بات کہہ دی کہ مداحوں کی آنکھوں میں آنسوآگئے

https://is.gd/fv1dI7
ممبئی (نیو زڈیسک )شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری کا بڑا نام ہیں جن کے مداح بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1992 میں کیا اور اب تک ان کے کیرئیر کو 25 سال مکمل ہوچکے ہیں۔کنگ خان نے 25 سالوں میں متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں اور خود کو اداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی بادشاہ کہلوایا ہے۔گزشتہ

روز بھارتی فلمی ایوارڈ ’زی سائن ایوارڈ‘ میں شاہ رخ خان کو فلم نگری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہیں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’میں جب ممبئی آیا تو دو سال کام کرنے کے بعد واپس دہلی چلاگیا لیکن میری فلمیں چلنا شروع ہوئیں تو 25 سال اس طرح گزرے کہ پتہ ہی نہیں چلا‘۔کنگ خان نے کہا کہ ’آج میری عمر 50 سال ہے لیکن پچھلے 25 سالوں میں کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی جب کہ میرے مداحوں کا پیار اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی نہیں بدلہ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسے میں مجھے اپنی بڑھتی ہوئی عمر بھی محسوس نہیں ہوئی ہے لہٰذا میرے خواہش ہے کہ زندگی کے خاتمے تک لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز، نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

https://is.gd/7kmCVs
نارتھمپٹن (نیوزڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے پریکٹس میچ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ انگلینڈ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے

نارتھمپٹن شائر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی گئی ہے۔ نارتھمپٹن میں کھیلے گئے 4 روزہ پریکٹس میچ کے چوتھے روز پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیے گیا ٹارگٹ باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے پاکستان کو 133 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیے گئے ہدف کو پاکستانی بلے بازوں امام الحق کی 59 جبکہ حارس سہیل کی 55 رنز کی اننگز کے باعث باآسانی حاصل کر لیا گیا ہے۔ امام الحق نے 81 گیندوں پر 6 چوکوں کی بدولت 59 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ حارس سہیل نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگ کھیل کو اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اس سے قبل شاداب خان کی شاندار گیند بازی کے باعث نارتھمپٹن شائر کی ٹیم دوسری اننگ میں 301 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ شاداب خان نے اس سے قبل پہلی اننگ میں بھی 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے 186 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

بنگلہ دیش کا بھارت کو او آئی سی میں شامل کرنے کا مطالبہ

https://is.gd/YgXYP3
ڈھاکا(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش نے بھارت کو او آئی سی میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔بنگلہ دیش کا موقف ہے کہ وہ غیر اسلامی ممالک جہاں مسلمان آبادی زیادہ ہو انہیں بطور مبصر رکن کے شامل کیا جانا چاہیئے، مسلمانوں کی زیادہ آبادی والے غیر اسلامی ممالک کو خود سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا،۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے جب سے اپنا وجود خود
مختار حیثیت سے متعارف کروایا ہے تب سے لے کر اب تک اس نے خود بھارت کی باج گزار ریاست ثابت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ کبھی اپنی آزادی کو بھارت کا مرہون منت بتاتا ہے تو کبھی ہزاروں مسلاموں کے قاتل مکتی باہنی کے سرگرم اراکین کو اپنا ہیرو بتاتا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت نے ایک اور انوکھا مطالبہ کر دیا۔۔بھارت کو مسلمان ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی میں بطور مبصر رکنیت دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر اسلامی ممالک جہاں مسلمان آبادی زیادہ ہو انہیں بطور مبصر رکن کے شامل کیا جانا چاہیئے۔ مسلمانوں کی زیادہ آبادی والے غیر اسلامی ممالک کو خود سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ ڈھاکا میں او آئی سی کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد الحسن علی نے بھارت کی او آئی سی میں شمولیت کا مطالبہ کیا۔ بنگلہ دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے تحت وہ غیر اسلامی ممالک جہاں مسلمان آبادی زیادہ ہو انہیں بطور مبصر رکن کے شامل کیا جانا چاہیئے۔ مسلمانوں کی زیادہ آبادی والے غیر اسلامی

ممالک کو خود سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ مسلمانوں کی عالمی آبادی کا تقریبا دس فیصد بھارت میں آباد ہے جو انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں 18 کروڑ 20 لاکھ مسلمان رہتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش میں اس سے کم یعنی140 ملین اور نائیجریا میں 95 ملین مسلمان آباد ہیں۔

بنگلہ دیش کا بھارت کو او آئی سی میں شامل کرنے کا مطالبہ
Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

’’گرمی آنے کے بعد سردی آنے کا منظر پہلی بار دیکھا ‘‘ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو موسلا دھار بارشوں کی زبردست خوشخبری سنا دی

https://is.gd/7hRMvZ
اسلام آباد: پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوگیا جب کہ پنجاب کے صدر مقام لاہور، جھنگ، حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، فاٹا،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم سہانا ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سکرنڈ میں 45، دادو 44، حیدرآباد 40، کراچی 36، کوئٹہ 32، اسلام آباد 28، گلگت 23، مظفرآباد 26، پشاور 30، چترال 22 اور مری میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, انے, بار, بعد, دیکھا, سردی, محکمہ, منظر, موسمیات, نے, پاکستان, پاکستانیوں, پہلی, کا, کو, کے, گرمی

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...