Friday, 29 September 2017

کھٹملوں کو پھیلنے سے روکنا بہت آسان

کمرے کے اندر گندے کپڑوں کو رکھنا کھٹملوں کی نشوونما میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتا ہے جو کہ اس طرح کے کپڑوں کی جانب کشش محسوس کرتے ہیں۔




یہ دعویٰ ایک برطانوی تحقیق میں سامنے آیا۔


خون چوسنے والے یہ ننھے کیڑے عام طور پر زندگی عذاب کردیتے ہیں اور ان کو گھر سے ختم کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔


شیفیلڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیڑے گندے کپڑوں کی جانب لپکتے ہیں اور کھٹملوں کو سونے کے بستر سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کپڑوں کو سونے کے کمرے میں کبھی نہ چھوڑیں۔


محققین کا کہنا تھا کہ ایک بار جب کھٹمل کسی کمرے میں آجائیں تو ان سے نجات بہت مشکل ہوتی ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے ملبوسات اور فرنیچر سے جان چھڑاتے ہیں جو انہیں کافی مہنگا پڑتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ گندے کپڑوں کو کسی بیگ میں بند کرکے رکھا جائے جس سے ان سے نجات پانا کچھ حد تک آسان ہوجائے گا جبکہ ان کا پھیلاﺅ بھی تھم جائے گا۔


اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ کھٹمل مخصوص رنگوں کو پسند نہیں کرتے۔


یونین کالج کی اس تحقیق کے مطابق سیاہ اور سرخ رنگ کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ سبز اور زرد کو ناپسند۔


تاہم محققین کا کہنا تھا کہ دیانتداری کی بات تو یہ ہے کہ کھٹملوں کو جو رنگ پسند نہیں ان کا استعمال ضروری نہیں انہیں آپ سے دور رکھ سکے تاہم اس حوالے سے وہ کسی طریقہ کار کی تیاری پر ضرور کام کریں گے۔


تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکے ضرور ایسے ہوتے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو ان خون چوسنے والے کیڑوں سے نجات دلا سکیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

سی پیک کے باعث پاکستان کی عالمی مسابقتی رینکنگ میں بہتری

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی اقتصادی رینکنگ بہتر ہوگئی۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق اگرچہ سی پیک تاحال زیر تکمیل ہے تاہم اس کے باوجود پاکستانی معیشت عالمی مسابقتی رینکنگ میں کئی درجہ اوپر آگئی ہے۔




عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں پاکستان 7 درجہ بہتری کے ساتھ 137 ممالک میں 115 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ ایک سال پہلے پاکستان اس فہرست میں 122 ویں نمبر پر تھا اور 2014 میں اس کی رینکنگ 133 تھی۔


اگرچہ پاکستان کی رینکنگ دیگر ممالک کے مقابلے میں بدستور کم ہے تاہم پچھلے سال کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عالمی مسابقتی رینکنگ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور زیرتکمیل انفراسٹرکچر منصوبوں کو رینکنگ میں بہتری کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں چین 27 ویں اور بھارت 40 ویں نمبر پر ہے۔


واضح رہے کہ عالمی اقتصادی فورم ہر سال عالمی مسابقی رینکنگ جاری کرتا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ کسی ملک میں وہاں کے شہریوں کو ترقی و خوشحالی کے کتنے مواقع دستیاب ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے: سعد رفیق

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے۔




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جراٗت اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے جب کہ ’’ڈومور‘‘ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور پاکستانی قوم اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔





سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غیرملکی فنڈز پر پلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں۔






























































































































































































































































قالب وردپرس

بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، 15 جاں بحق

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک اور دیگر کے لاپتہ ہونے کے بعد ریاست سے مہاجرین کے معاملے کو فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔




فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والے اجلاس کے دوران جہاں امریکا نے میانمار کی حکومت کو مذکورہ معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بیجنگ اور ماسکو نے میانمار حکومت کی حمایت کی۔


رپورٹس کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں فوج کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد گذشتہ ماہ 5 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کی۔


گذشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش آنے والی روہنگیا مسلمانوں کی کشتی گذشتہ رات سمندر میں آنے والی طغیانی کے باعث الٹ گئی، جہاں موسم تیز بارشوں اور اور ہواؤں کے باعث خراب ہوا تھا۔


مقامی پولیس افسر انسپکٹر محمد کائی کسلو کے مطابق واقعے کے بعد 15 لاشیں، جن میں 10 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں، ساحل سمندر سے منتقل کی گئی ہیں تاہم انہوں نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔


ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ ’کشتی دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں کے سامنے الٹ گئی اور کچھ ہی دیر بعد سمندری لہروں نے لاشیں ساحل پر منتقل کردیں‘۔


انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم)، جو امدای کاموں کی نگرانی کررہی ہے، کے مطابق واقعے میں بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ کشتی اس وقت الٹ گئی جب اسے سیکیورٹی فورسز کے زیر انتظام علاقے سے دور ایک مقام پر لنگر انداز کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔


آئی او ایم کے ترجمان ہالا جابر نے بتایا کہ ’یہ انتہائی درد بھری داستان ہے، مذکورہ کشتی پر سیکڑوں افراد موجود تھے‘۔


واقعے میں بچ جانے والے ایک اور شخص نے بتایا کہ کشتی الٹ جانے کی وجہ سے اس کی بیوی اور بچہ ڈوب گئے۔ مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کے مطابق اب تک 27 افراد کو بچایا جاسکا ہے جس میں 8 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں۔


دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 7 ارکان نے میانمار پر اجلاس طلب کرنے کے لیے کہا تھا اور اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران یہ عالمی ادارہ ایک مشترکہ قرار داد لانے میں ناکام رہا۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے زور دیا کہ فوجی آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے اور تنازع کا شکار علاقے تک انسانی بنیادوں پر رسائی دی جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ’منظم انداز میں تشدد‘ کی وجہ سے میانمار کے وسطی علاقے رخائن میں کشیدگی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ڈھائی لاکھ مسلمان ہجرت پر مجبور ہوئے۔


انہوں ںے اعلان کیا کہ اس حوالے سے ڈونر کانفرنس 9 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔


خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 25 اگست کو جب میانمار میں آراکان روہنگیا آرمی کی جانب سے سرکاری فورسز پر حملے کے بعد ریاست رخائن میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، تو سیکڑوں مسلمان جاں بحق ہوئے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔


میانمارکی فوج کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق جھڑپوں اور کارروائیوں کے دوران 370 روہنگیا عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 13 سیکیورٹی فورسز، 2 سرکاری اہلکار اور 14 عام افراد بھی مارے گئے۔


یاد رہے کہ 2012 میں ہونے والے فرقہ وارانہ واقعات میں 200 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 40 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوگئے تھے، جس کے مقابلے میں تازہ واقعات بدترین ہیں۔


میانمار فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ روہنگیا افراد کی جانب سے چھوٹے پیمانے پرحملے کیے جارہے ہیں جس کے بعد فوج کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی۔


تاہم بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے والے لاکھوں روہنگیا مسلمان اس کے برعکس میانمار کی فوج کے ظلم کی کہانیاں سنارہے ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں میں عالمی میڈیا کی پہنچ بھی نہیں ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

سیلفی لینے پر احمد شہزاد نے پرستار کا موبائل فون توڑ ڈالا

قائد اعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد نے سیلفی کی فرمائش کرنے پر پرستار کا موبائل فون توڑ دیا۔




قائد اعظم ٹرافی میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد نے سیلفی کی فرمائش کرنے پر پرستار کا موبائل فون پھینک دیا، عمر گل نے بھی تصویر کا اصرار کرنے والے مداح کو زد کوب کیا۔ کرکٹر ڈومیسٹک ایونٹ میں حبیب بینک کی نمائندگی کررہے ہیں جس کا جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا سے میچ ہورہا ہے۔


تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کرکٹرز کو شائقین نے گھیر لیا اور سیلفیاں لینے کی فرمائش کی جو سیلفی بوائے احمد شہزاد کو ناگوار گزری اور انہوں نے پرستار کا موبائل پٹخ دیا۔


اس حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے مداح کو دھکا بھی دیا، عمر گل بھی مداح سے الجھ پڑے جب کہ پیسر نے مداح کو زدوکوب بھی کیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

امریکی صدر کے فیس بک پر الزامات بے بنیاد ہیں: مارک زکر برگ

دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سروس اور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی صدر کو اعتراضات کے جواب میں کھری کھری سنادیں۔




امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پر ان کے خلاف مسلسل مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ان کے خلاف رہی ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ کی یہ ویب سائٹ ان کے خلاف جعلی خبروں پر مبنی مواد کو پھیلاتی رہی ہے۔


 



ٹرمپ کےالزامات پرفیس بک کے بانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کو کرارا جواب دیا۔ مارک زکربرگ نے ٹرمپ مخالف مہم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ایک ایسا سوشل پلیٹ فارم ہے جس پر سب کو اظہار رائے کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ اس سماجی فورم پر ہرایک کو اپنے خیالات، آئیڈیاز اور آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر کا یہ الزام کہ فیس بک ان کے خلاف ہے، سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔


 


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی فیس بک پرامریکی انتخابات میں ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگا چکے ہیں جس کی مارک زکربرگ نے سختی سے تردید کی تھی۔


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

دفتری کپ میں چائے پینے سے پہلے دوبار سوچیں

دفتر پہنچ کر آپ پہلا کام کیا کرتے ہیں ؟ اکثر افراد کو تو چائے یا کافی کی طلب ستانے لگتی ہے اور وہ ان گرم مشروبات کو نوش کرکے دن کا آغاز کرتے ہیں۔




تاہم اگر ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ یہ کوئی زیادہ اچھی عادت نہیں۔ یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔


ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر میں موجود جو کپ یا مگ چائے اور کافی پینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان میں سے لگ بھگ 90 فیصد بیمار کردینے والے جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں اور بیس فیصد میں تو انسانی فضلہ بھی ہوتا ہے۔


تحقیق میں بتایا گیا کہ کپ یا مگ کو دھونے کے لیے استعمال ہونے والا اسفنج دفاتر میں بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور اس میں موجود جراثیم اور انسانی فضلے کے اجزاءبرتنوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔


ان کپوں میں ای کولی نامی جراثیم ہوسکتا ہے جو کہ ہیضے، قے، معدے میں درد اور بخار کا باعث بن سکتا ہے۔


تحقیق میں بتایا گیا کہ دفاتر میں کچن کی ناقص صفائی اور مشروبات کی تیاری کا عمل مختلف امراض کو پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔


محققین نے تو انتباہ کیا ہے کہ بدترین حالات میں گردے فیل ہونے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے تاہم اس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔


انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگ دفاتر میں اپنا کپ خود لے کر آئیں اور واپس بھی لے جائیں اور اسے اچھی طرح دھوئیں یا دفاتر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔


تحقیقی ٹیم نے دفتری کپوں میں پانچ سو سے زائد جراثیم دریافت کیے جو کہ انسانی جلد، ناک، منہ اور انتڑیوں سے وہاں منتقل ہوئے۔


اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ڈیری، فوڈ اینڈ انوائرمنٹل سینی ٹیشن میں شائع ہوئے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...