Saturday, 14 October 2017

ہر3 دن میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے: رپورٹ

بزدل بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد اپنے ہاتھوں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے اوررپورٹ کے مطابق ہر 3 روز میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے۔




بھارتی وزارت دفاع نے یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1185 روز میں 348 فوجیوں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ خودکشی کرنے والوں میں بڑی تعداد ان اہلکاروں کی تھی جو عرصہ دراز سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھے جنہوں نے ذہنی تناؤ کے باعث زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔


دوسری جانب رواں ہفتے بھی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقے میں تعینات بھارتی فوجی نریندرا نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار لی جس کی لاش اس کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہے۔اہل خانہ نے نریندر کی موت کی وجہ خودکشی قرار دیا ہے جس کے بعد وزارت دفاع اس فوجی کانام بھی خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی فہرست میں شامل کررہی ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...