Monday, 9 October 2017

یمن میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 5 شدت پسند ہلاک

یمن میں ہونے والے ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 5 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔




غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے صوبے مارب کے ضلع سعود میں ایک مشکوک گاڑی پر ڈرون طیارے نے میزائل داغے جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔


یمنی سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون حملہ ممکنہ طور پر امریکا کی جانب سے کیا گیا کیوں کہ امریکا یمن میں موجود القاعدہ کی شاخ کو خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے یمن میں القاعدہ کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان جاری خانہ جنگی کی وجہ سے القاعدہ کو خطے میں دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا ہے۔


حوثی باغیوں کے خلاف 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد نے فوجی کارروائی شروع کی تھی جس میں اب تک 8 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...