Monday, 9 October 2017

ویرات کوہلی کی دھونی کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں کوہلی زیوا کی معصوم باتوں سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔




ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی 2 سالہ بیٹی زیوا کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے اور اس کی معصوم باتوں سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔



بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کی تین روزہ سیریز کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دھونی کے گھر ان سے ملاقات کرنے گئے جہاں انہوں نے سابق کپتان کی 2 سالہ بیٹی زیوا کے ساتھ خوب گپ شپ کی ، زیوا بھی باتیں کرنے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔


انہوں نے کوہلی کے سوالوں کے معصومانہ جوابات دے کر ان کا دل جیت لیا، زیوا کی معصومیت سے بھری باتوں کی یہ ویڈیو کوہلی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے خود کو روک نہیں سکے اور ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ ’’زیوا کے ساتھ ایک بار پھر ملاقات، زیوا بہت معصوم ہیں‘‘۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...