مائیکرو سافٹ نے پہلے ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈوز 10 موبائل کے کوئی نیا فیچر یا ہارڈ وئیر تیار نہیں کررہی۔ اس طرح مائیکرو سافٹ نے اپنی کمپنی کے اس موبائل آپریٹنگ سسٹم کے خاتمے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم کا شعبہ سنبھالنے والے جوئی بیلفیوری نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ اب ان کی کمپنی ونڈوز 10 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے کچھ بھی نیا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم پلیٹ فارم کی سپورٹ جاری رکھیں گے مگر نئے فیچرز اور ہارڈ وئیر اب ہماری توجہ کا مرکز نہیں۔
Of course we'll continue to support the platform.. bug fixes, security updates, etc. But building new features/hw aren't the focus. ? https://t.co/0CH9TZdIFu
— Joe Belfiore (@joebelfiore) October 8, 2017
آسان الفاظ میں اب یہ کمپنی مزید موبائل تجربات نہیں کرے گی اور اس آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے والوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز کا انتخاب کرلیں۔
مائیکرو سافٹ کے ونڈوز فون پلیٹ فارم کی موت کو ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے مگر کمپنی نے باضابطہ پر پہلے اسے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال اپنی ملکیت میں موجود نوکیا موبائل کا بزنس بھی ایچ ایم ڈی گلوبل کو فروخت کردیا تھا۔ اب کمپنی کی توجہ کلاﺅڈ بزنس میں آگے بڑھنے پر مرکوز ہے۔
اس سے پہلے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تسلیم کیا تھا کہ وہ اب ونڈوز فون کی بجائے اینڈرائیڈ ڈیوائس استعمال کررہے ہیں اور اب جوئی بیلفیوری نے بھی یہ اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ونڈوز فون سے توجہ اس لیے ہٹائی ہے کیونکہ ڈویلپرز نے کبھی اس پلیٹ فارم کی پشت پناہی نہیں کی اور اپلیکشنز کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
We have tried VERY HARD to incent app devs. Paid money.. wrote apps 4 them.. but volume of users is too low for most companies to invest. ☹️ https://t.co/ePsySxR3LB
— Joe Belfiore (@joebelfiore) October 8, 2017
مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال اپنا فون بزنس فروخت کرنے کے بعد سب آئی او یاس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو بہتر بنانے کے لیے اپنی اپلیکشنز متعارف کرائی ہیں۔
No comments:
Post a Comment