Wednesday, 1 November 2017

’رئیس کے بعد کامیڈی فلم کرنی تھی، تاہم ورنہ کی آفر آگئی‘

https://goo.gl/hZDpRs

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہارون شاہد اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ کی پروموشنز زور و شور سے کررہے ہیں۔



ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ کے بعد کسی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونا چاہتی تھی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔


ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے کیریئر میں جتنی بھی فلمیں کی اس کے کردار کافی مضبوط تھے، تاہم رئیس جیسی سنجیدہ فلم کے بعد میں ایک کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی تھی، تاہم مجھے اس وقت شعیب منصورنے ورنہ کی آفر کردی‘۔



اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’جب میں نے فلم ورنہ کا اسکرپٹ پڑھا اور اپنا کردار پڑھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ مجھے یہ کردار ضرور کرنا چاہیے، میرا کردار اتنا مضبوط ہے کہ میں اس فلم میں کام کرنے کی حامی دینے سے خود کو روک نہیں پائی‘۔


تاہم ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ فلم ’ورنہ‘ کے بعد ایک کامیڈی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...