Tuesday, 14 November 2017

شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘ پر سنسربورڈ نے پابندی لگادی

https://goo.gl/m1myJE

نامورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصور اور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘پر سنسر بورڈ نے پابندی لگادی۔



ہدایت کار شعیب منصور اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘پر سنسر بورڈ نے پابندی عائد کردی اور فلم کو ریلیز سے صرف دودن پہلے ہی روک دیا گیا۔ سنسر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کو بولڈ موضوع اور قابل اعتراض ڈائیلاگز کے باعث روکا گیا ہے۔


فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ریپ کو ہتھیار بناکر طاقت کے طور پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ فلم کو سنسر کرنے کا مطالبہ سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز نے جاری کیا ہے۔ جب کہ پابندی لگنے کے بعد آج لاہور میں فلم کا پریمئر شو بھی غیر یقینی کا شکار ہوگیاہے۔


ہدایت کارشعیب منصور کمرشل اورروایتی دھوم دھڑکے کے بجائے حقیقی موضوعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی گزشتہ دونوں فلمیں ’’خدا کے لیے‘‘اور’’بول‘‘سماجی مسائل پر مبنی فلمیں تھیں جن میں معاشرتی مسائل کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا تھا۔ گزشتہ دونوں فلموں کی ریلیز کے طویل عرصے بعد شعیب منصورایک اور شاہکار فلم’’ورنہ‘‘کی شکل میں لے کر آرہے ہیں جس میں ماہرہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظرآئیں گی۔ فلم کا موضوع کافی بولڈ لیکن حقیقت پر مبنی ہے۔


ہمارے سماج میں خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں مانا جاتا جتنا بڑا مسئلہ اس موضوع پر بات کرنا ہوتا ہے۔ لوگ زیادتی جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں۔ لیکن شعیب منصور نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئےاس موضوع پرفلم بناڈالی۔ جہاں شائقین کی جانب سے شعیب منصوراور ماہرہ خان کو ان کی دلیری پر سراہا جارہا ہے وہیں سنسر بورڈنے فلم پر پابندیعائد کردی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بولڈ موضوع سندھ بورڈ آف فلم سنسر(ایس بی ایف سی) کو پسند نہیں آیا، ایس بی ایف سی کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع پریشان کن ہے جب کہ کہانی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والےشخص کو گورنر کا بیٹا دکھایا گیا ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...