Friday, 15 December 2017

1972ء کے بعد چاند پر کوئی خلا باز کیوں نہیں جا سکا؟

https://goo.gl/X94mPd
واشنگٹن (ویب ڈیسک) نیل آرم سٹرانگ پہلے امریکی خلا باز تھے جنہوں نے 20 جولائی 1969ء کو چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی جس کے بعد مزید پانچ مرتبہ امریکی مشن چاند پر بھیجے گئے۔ اس کے بعد پانچ مرتبہ چاند پر مشن بھیجے گئے۔ 1972ء وہ آخری سال تھا جب چاند پر کسی خلا باز نے آخری قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد آج تک چاند پر کوئی خلا باز نہیں گیا تاہم اب چاند پر دوبارہ انسانی مشن بھیجنے کی بات ہو رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق چاند پر مشن بھیجنا اس لیے اتنا آسان نہیں کیونکہ اس پر بہت زیادہ سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔ ایک امریکی ماہر فلکیات مائیکل رِچ کا کہنا ہے کہ چاند ہر مشن بھیجنے میں کے فائدے بہت کم ہیں لیکن خرچہ بہت زیادہ ہے۔ جبکہ دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کی سیاسی وجوہات ہیں جن کا مقصد خلا پرقبضے کی دوڑ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چاند پر مشن دوبارہ بھیجنے کے اعلان کے بعد اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہونے کا اندیشہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دن قبل چاند پر مشن بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ خیال رہے کہ 2004ء میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے بھی چاند پر مشن بھیجنے کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس کیلئے ایک لاکھ چار ہزار ملین ڈالرز کا بجٹ تجویز کیا گیا تھا لیکن بجٹ بڑا ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ ملتوی کرنا پڑا۔
Urdu Khabrain
1972ء, Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, باز, بعد, جا, خلا, سائنس و ٹیکنالوجی, سکا, نہیں, پر, چاند, کوئی, کیوں, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...