Thursday, 21 December 2017

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی…ثانیہ مرزا بھی خاموش نہ رہیں

https://goo.gl/ZUHd6o
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی…ثانیہ مرزا بھی خاموش نہ رہیں اور وہی بات کر ڈالی جسکا سب کو انتظار تھا. تفصیل پڑھیں

انڈین ٹینس سٹار ثانہ مرزا کا ماننا ہے کہ اگر شادی جیسے نازک موقع پر آپ میڈیا پر تشہیر کو بھی شامل کر لیں تو یہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔

مشہور شخصیات کیلئے اپنی نجی زندگی کو سیکرٹ رکھنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔ انھیں ہر قدم اٹھانے سے پہلے اپنے مداحوں، میڈیا اور فالورز کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے۔ انڈین شخصیات پر تو یہ بات پوری طرح سے صادق آتی ہے جو اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھاتے ہیں کیونکہ میڈیا کے ذریعے ان کی ذاتی زندگی کو بہت ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ہوا جب دنیائے کرکٹ کے سب سے مشہور کھلاڑی ویرات کوہلی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ دونوں شخصیات نے اپنی شادی کی تقریب کو نہ صرف میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھا بلکہ اس کیلئے اٹلی کے دور افتادہ تفریحی مقام کو چنا۔ انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ماننا ہے کہ ویرات اور انوشکا نے اپنی نجی زندگی کو خفیہ رکھنے کیلئے جو کچھ کیا، وہ اچھی طرح سے اسے سمجھ سکتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات کی شادیاں کچھ مشکلات سے گھری ہوتی ہیں کیونکہ انھیں اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ باہر کی دنیا کو بھی ڈیل کرنا ہوتا ہے۔ یہی کچھ ویرات اور انوشکا کی شادی کے موقع پر ہوا جنہوں نے میڈیا کی تشہیر سے بچنے کیلئے انڈیا کے بجائے اٹلی کا انتخاب کیا۔ ثانیہ نے اپنی بہن کی شادی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالانکہ اتنی مشہور نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود میڈیا نے اتنی تشہیر کی کہ ہمیں بہت ذہنی دباؤ محسوس ہوا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...