Thursday, 21 December 2017

یورپ میں افغان لڑکیوں نے دھوم مچادی

https://goo.gl/aXB41U
افغانستان کا تشخص دنیا بھر میں کچھ ایسا ہے کہ لوگ اسے صرف بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے حوالے سے ہی جانتے ہیں لیکن یورپ میں افغان لڑکیوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ گورے بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک ایستونیا میں گزشتہ دنوں روبوٹکس فیسٹیول ہوا جس میں افغانستان کی لڑکیوں کا ایک گروپ بھی شریک ہوا اور روبوٹکس مقابلہ جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔afghan khabrain

ن لڑکیوں کا تعلق افغانستان کے شہر ہرات سے ہے اوران کی عمریں 14سے 17سال کے درمیان ہیں۔ گزشتہ سال یہ روبوٹکس مقابلہ امریکہ میں ہوا تھااور تب بھی انہوں نے شرکت کی درخواست کی تھی تاہم امریکہ نے انہیں ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ’آل گرلز روبوٹکس ٹیم‘ کی اس شاندار فتح پر برطانیہ میں افغان سفیر ٹی جواد کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اپنی لڑکیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر افغان نوجوانوں کی معاونت کی جائے اور انہیں مواقع دیئے جائیں تو وہ دنیا کے شانہ بشانہ چل سکتے ہیں۔“
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...