https://goo.gl/q8wgPD
لبنان میں ایک نوجوان برطانوی خاتون سفارتکار کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے اور یہ کام ایک ایسے شخص نے کیا ہے کہ سن کر پاکستانی خواتین بھی پریشان ہو جائیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ رابیکا ڈائیکس نامی یہ خاتون لبنانی دارالحکومت بیروت میں واقع برطانوی سفارتخانے میں کام کرتی تھی۔
گزشتہ دنوں وہ ’اوبر‘ ٹیکسی سروس کی ایک گاڑی کے ذریعے سفر کر رہی تھی کہ اوبر کے ڈرائیور نے ہی ویران علاقے میں اس پر حملہ کر دیا اور جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے لاش سڑک کنارے موجود کچرے کے ڈبے میں پھینک دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور نے کچرے کے ڈبے میں رابیکا کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے اس کا خاکہ بنوا کر مشتہر کیا تاکہ اس کی شناخت کی جا سکے۔
چند گھنٹوں بعد ہی اس کی شناخت ہو گئی اور اس کے فون سے ڈیٹا حاصل کرکے پولیس نے اوبر کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 40سال کے لگ بھگ ہے اور اس کا نام طارق حیسو ہے۔
وہ 2015ءسے 2017ءکے درمیان منشیات رکھنے کے الزام میں بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔برطانیہ میں موجود رابیکا کے دل گرفتہ خاندان کا کہنا ہے کہ ”رابیکا کا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا اور ہم اس ناگہانی صدمے سے شاید کبھی نکل نہیں پائیں گے۔“
Urdu Khabrain
Thursday, 21 December 2017
سعودی عرب میں انتہائی خوبصورت خاتون سفارتکار جنسی زیادتی کے بعد قتل ۔۔ قاتل کون نکلا ؟ پاکستانیوں کیلئے لرزا دینے والی خبر ۔۔ پاکستانی لڑکیاں احتیاط کریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment