https://goo.gl/XK9SPB
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی نامور پاپ گلوکارہ لورڈ بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکل آئیں اور انھوں نے آئندہ سال جون کو اسرائیل میں منعقد ہونے والا اپنا میوزخ کنسرٹ منسوخ کردیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق گلوکارہ لورڈ نے کنسرٹ منسوخی کا اعلان یورپ میں جاری بائیکاٹ اور ڈائیوسمنٹ سینکشن (بی ڈی ایس) مہم میں شامل افراد کی تنقید پر کیا ہے۔ بی ڈی ایس مہم میں شامل افراد کی طرف سے موصول ہونے والے خطوط میں لورڈ کو اسرائیل کی بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی، عصبیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ناانصافی کو چیلنج کریں اور ترقی پسند نیوزی لینڈ کی میراث کا خیال رکھتے ہوئے یہ کنسرٹ نہ کریں۔
جس پر لورڈ نے کنسرٹ منسوخ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ درست فیصلہ یہی ہے کہ کنسرٹ منسوخ کردوں۔ آگاہی میں اضافے کا شکریہ ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں ہوں۔
لورڈ سے پہلے گلوکار ایلوس کاسٹیلو، لارین ہل اور گوریلاز بھی اسرائیل میں اپنے کنسرٹ منسوخ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے خلاف ڈائیوسمنٹ سینکشن (بی ڈی ایس)مہم جاری ہے جس میں اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جبکہ فلسطین کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 27 December 2017
نامور گلوکارہ لورڈ مظلوم فلسطین سے حمایت میں ایسا قدم اٹھایا کے پوری دنیا حیران ہے.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment