https://goo.gl/BXmcuv
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف گلوکار عارف لوہار سے 3 سال کی آمدن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آرٹسٹوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اداکارہ نور اور گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد اب عارف لوہار کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
ایف بی آر حکام نے نوٹسز میں عارف لوہار سے 3 برس کی آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر تحفظات ہیں جس پر انہیں 15 یوم میں تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔ اس فہرست میں فنکاروں کے بیرون ملک بے شمار دوروں اور رہن سہن کو سامنے رکھا گیا ہے لاکھوں کے اخراجات جب کہ ہزاروں روپے سے بھی کم کا ٹیکس دے رہے ہیں۔
آرٹسٹوں کی فہرست کو خفیہ رکھا جارہا ہے تاہم نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد ہی نام سامنے لائیں جائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 21 December 2017
ایف بی آر نے گلوکار عارف لوہار نوٹس بھیج دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment