https://goo.gl/24NeqF
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حامدبشیر اور منور کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ میں کارروائی کی اور گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں حامدبشیر اور منور کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق اسی گروپ سے ہے، جس نے اگست 2015 میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ سرفراز بگٹی کے مطابق، 'شجاع خانزادہ کو نشانہ بنانے والے گروپ نے ہی افغانستان میں بیٹھ کر گورنر بلوچستان کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی، جسے ناکام بنا دیا گیا'۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، افسران کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ نادرا سے کوئٹہ چرچ حملہ آوروں کی تصدیق نہیں ہوسکی، جس کا مطلب ہے کہ حملہ آور غیر ملکی تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر یکم جنوری تک مسیحی برادری کی تقریبات صرف چار دن ہوں گی اور اس دوران مرکزی گیٹ بند رہیں گے۔ یہ پریس کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب رواں ماہ 17 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے ایک چرچ پر عین اُس وقت حملہ کیا جب وہاں دعائیہ تقریب جاری تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 400 افراد شریک تھے۔
چرچ پر حملے کے دوران ایک دہشت گرد مرکزی دروازے پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو چرچ کے احاطے میں دھماکے سے اڑا دیا۔ اس افسوس ناک واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے تھے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بلوچستان, بنا, بگٹی, حملے, دی, سرفراز, سیکیورٹی, فورسز, ناکام, نے, پاکستان, پر, کوشش, کی, گورنر
Thursday, 21 December 2017
سیکیورٹی فورسز نے گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی: سرفراز بگٹی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment