Thursday, 21 December 2017

سعودی عرب میں تاریخی بجٹ کا اعلان کردیا

https://goo.gl/LufZop
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کا مالی سال دوہزار اٹھارہ کے لیے تقریباً ایک ٹریلین مالیت کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے، جو سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔

دارالحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں منعقد کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ نیا مالی بجٹ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے، جس میں تیل پر انحصار 50 فیصد کم کردیاگیا ہے ،جبکہ ویژن 2030 کے تحت 12 بڑے پروگراموں کا اطلاق کیا جائے گا۔ کابینہ کے سکریٹری عبدالرحمن بن محمد بن عياف نے بجٹ کا شاہی فرمان پڑھ کر سنایا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 کے لیے منظور کردہ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 978 ارب سعودی ریال اور آمدن کا تخمینہ 783 ارب ریال لگایا گیا ہے۔
اس طرح آئندہ سال بجٹ خسارہ 195 ارب ریال ہوگا، جبکہ مالی سال 2019 کے متوقع بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1006 ارب سعودی ریال اور آمدن کا تخمینہ 843 ارب ریال لگایا گیا ہے،یوں بجٹ خسارہ 163 ارب ریال ہوگا۔اخراجات کے لیے رقوم آمدن تیل کی آمدن سے 50 فیصد، غیر تیل ذرائع سے 30 فیصد، قرضوں سے 12 فیصد اور سرکاری اداروں سے حاصل ہونے والی رقوم کا میزانیے میں حصہ 8 فیصد ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...