https://goo.gl/7hDWjn
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہےکہ نوازشریف تحریک چلائیں گے تو ہم اپنی تحریک سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نوازشریف اس نظام کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نظام نہ چلے اور سب ختم ہوجائے، عدالتوں سمیت جمہوریت بھی نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے تحت جس طرح عدلیہ کام کررہی ہے اس سے نوازشریف کو توقع ہے کہ انہیں سزا ہوجائے گی، اگر انہیں سزا ہوئی تو پاکستان اور لندن سمیت کئی جگہ ان کی اربوں کی جائیداد خطرے میں پڑ جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، یہ عوام میں آئیں ہم دیکھیں گے یہ کتنی تحریک چلائیں گے، ہم عدلیہ اور اداروں کے ساتھ ہیں، عوام کی طاقت سے ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ موٹو گینگ نے عدلیہ کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، نوازشریف تحریک چلائیں گے تو ہم اپنی تحریک سے ان کا مقابلہ کریں گے، تحریک انصاف عدلیہ کا مکمل دفاع کرے گی، اداروں کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، عدلیہ مخالف بیانات دینے والوں کو شوکاز نوٹس دیا جائے اور توہین عدالت کی سزا دی جائے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ان, تحریک, تو, شفقت, محمود, مقابلہ, نوازشریف, نے, پاکستان, چلائی, کا, کریں, گے, ہم
Tuesday, 26 December 2017
نوازشریف نے تحریک چلائی تو ہم ان کا مقابلہ کریں گے، شفقت محمود
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment