https://goo.gl/dxQSFz
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت اطلاعات ونشریات نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی زیر سرپرستی چلنے والے سٹرٹیجک میڈیا کمیونی کیشن سیل (ایس ایم سی سی ) کو ختم کرنے کی سمری بھجوا دی۔ دنیا نیوز کے مطابق 11 افراد پر مشتمل اس میڈیا سیل کو ختم کرنے کی سمری وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوادی گئی ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی سفارش پر سمری کے عنوان کو ایس ایم سی سی کے خاتمہ کی جگہ ایس ایم سی سی کے فنکشن کو وزارت کے دیگر ونگز کو سونپنے سے تبدیل کیا گیا ہے۔ ایس ایم سی سی کو سابق وزیرا عظم کی ہدایت پر 2014 میں بنایا گیا تھا جس کیلئے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا اور گزشتہ سال اس سیل کے افراد کی تعداد 11 سے بڑھا کر 35 کرنے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزارت خزانہ نے بجٹ نہ ہونے کے باعث مسترد کردیا تھا۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 26 December 2017
میڈیا سیل ختم کر نے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment