Wednesday, 27 December 2017

کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی:میجر جنرل آصف غفور

https://goo.gl/2dSbfE
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی ،بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پراپیگنڈا برتری ثابت کرنے اور اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لئے ایک بھونڈی کوشش ہے۔




واضح رہے بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ رکھا ہے کہ اس کا ایک فوجی لائن آف کنٹرول کراس کر گیا ہے ،بھارت اس سے قبل بھی اس طرح کے دعوے کرتا رہا ہے اوران کے اس طرح کے جھوٹ کی قلعی خود ان کی فوج ہی کھول دیتی ہے ، اور نہ ہی بھارتی فوج اس قابل ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار ہی کرسکے۔
گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوکواس کی فیملی کے ساتھ ملاقات کروانے کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کی نیک نامی ہضم نہیں ہو رہی ،کل ہی کے روز ان کی فوج نے لائن آف کنٹرو ل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے تین جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیا۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...