https://goo.gl/R8Enb5
انڈیا کے وزیر اعظم اور سابق وزیراعلیٰ نریندر مودی اور گجرات کے انتخابات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کانگریس اور بی جے پی کے درمیان پائی جانے والی سیاسی سنسنی پر سوشل میڈیا پر لوگ بڑھ چڑھ کر بات کر رہے ہیں۔ گجرات میں ہونے والے انتخابات بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ جہاں بی جے پی گجرات میں ہارنا نہیں چاہتی وہیں کانگریس دو دہائیوں بعد گجرات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ ٹوئٹر پر ہسٹری آف انڈیا کے صفحے پر نریندر مودی کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جو کہ ان کے قزاقستان کے دورے کی تصویر ہے جس کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے کہ ’یا اللہ گجرات جتا دے‘۔
کچھ ہی دیر میں اس تصویر پر رد عمل آنا شروع ہو گیا اور اسے چند ہی گھنٹوں میں چار سو سے زیادہ مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا تھا۔ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف اجے تیاڈے نے لکھا: ’کانگریس گجرات آ رہی ہے، وہ ابھی ابھی اتر پردیش سے روانہ ہوئی ہے‘۔ نیشنلسٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی: ’بھائی تم لوگ جتنی نفرت کرو، بندے میں ہے دم‘۔ اس کے جواب میں للت نے لکھا: ’کچھ تو شرم کرو، ابھی ابھی تو امیٹھی کا نتیجہ آیا ہے اور پپو پھر فیل ہو گیا ہے‘۔ جعفر علی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’دعا مانگنے کی ضرورت نہیں پی ایم صاحب، ای وی ایم ہے نا‘۔ ٹوئٹر پر ہی پوجا اشیدر نے اسی سارے معاملے پر لکھا: ’کرم، عبادت، عید مبارک مودی سر‘۔ انکور ورما نے لکھا: ’مجھے یقین ہے کہ اللہ مودی کو گجرات جیتنے میں مدد کرے گا، آمین‘۔ گجرات کی 182 نشستوں پر انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ نو دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Breaking Indian News, Hot India News, India Pakistan Urdu News, Latest India News, Top India News
Friday, 29 December 2017
’یا اللہ گجرات جتا دے‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment