https://goo.gl/j3MHBm
ملتان: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈراسماویہ اقبال زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز اسماویہ اقبال کا برائیڈل شاور ہوا جس میں ان کی قریبی دوستوں کے علاوہ ٹیم کی ساتھی کھلاڑی بھی شریک تھیں۔



ملتان سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر اسماویہ اقبال نے سال 2005 میں سی لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

تیس سالہ اسماویہ اب تک 92 ایک روزہ میچز میں 922 رنز بنانے کے علاوہ 70 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔ اسماویہ نے 68 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 44 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
اسماویہ نے ٹوئٹر پیغام میں اس دن کو یادگار بنانے پردوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
Meri pyari BRIDE TO BE. ❤ @asmaviaiqbal16
— Kainat Imtiaz (@kainatimtiaz16) December 27, 2017
Bridal shower celebrations of my Jigar 😍 #bridalshower #bridetobe #celebrations🎉 #lettheshadibegin 😂
Everything was made with love by ME 😉 pic.twitter.com/D2tkTjtlbY
اسماویہ کی قریبی دوست اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤںٹ پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری جگر کا برائیڈل شاور ‘‘ ۔ کائنات نے یہ بھی بتایا کہ یہ ساری چیزیں انہوں نے خود تیار کی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan News, Pakistan Social Media, Social Media Khabrain, Social Media News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Media News, سوشل میڈیا
No comments:
Post a Comment