https://goo.gl/Woqf2u
سلامتی کونسل نے امریکا کے شدید ترین دباؤ کے بعد شمالی کوریا پر پیٹرولیم منصوعات سمیت دیگر کئی شعبوں میں مزید پابندیاں عائد کردی ہیں،،ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو مذاکرات کےلئے آمادہ کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں ،سلامتی کونسل کی جانب سے یہ پابندیاں بین البراعظمی میزائل تجربات کے بعد عائد کی گئی ہیں۔ قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 15 جبکہ مخالفت میں کسی نے ووٹ نہیں دیاجبکہ قراراداد کے تحت شمالی کوریا کی 75 فی صد ریفائنڈ آئل مصنوعات پر پابندی ہو گی جو میزائل پر و گرام چلانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ شمالی کوریا پر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو محدود کرتے ہوئے5 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا جبکہ خام تیل کی سپلائی کو 40 لاکھ بیرل سالانہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ۔ 2019 تک دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی افراد کو نوکریوں سے نکال کر وطن واپس بھیج دیا جائے گاتاہم پیانگ یانگ پر رواں سال تیسری بار پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 25 December 2017
سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment