https://goo.gl/PXshgw
عمران خان اور آصف زرداری کا 17 جنوری کو طاہر القادری کے کنٹینر پر ایک ساتھ آنا مشکل ہو گیا۔ تحریک انصاف نے قائدین کی آمد اور خطاب کا وقت مختلف رکھنے کی تجویز دیدی۔ فیصلہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔
لاہور میں عوامی تحریک کے احتجاج کا وقت قریب آ گیا۔ سیاسی طوفان زور پکڑنے لگا ہے۔ اپوزیشن نے تیاری مکمل کر لی ہے۔ آصف زرداری اور عمران خان کا طاہر القادری کے کنٹینر پر ایک ساتھ آنا مشکل ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے قائدین کی آمد اور خطاب کا وقت مختلف رکھنے کی تجویز دیدی ہے۔ فیصلہ کل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔
عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 17 جنوری کو ایک دن کا احتجاج ہو گا۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اسی روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
اعتزاز احسن اور قمر الزمان کائرہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب، پنجاب حکومت نے بھی مال روڈ پر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی نے زبردستی دھرنا یا احتجاج کرنا ہے تو ناصر باغ میں کر سکتا ہے۔
دریں اثناء، لاہور ہائیکورٹ نے 17 جنوری کو حکومت مخالف احتجاج فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ہے۔
Urdu Khabrain
17, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اصف, انا, اور, اکٹھے, جنوری, خان, زرداری, عمران, مشکل, پاکستان, پر, کا, کنٹینر, کو
No comments:
Post a Comment