Thursday, 25 January 2018

ملتان سوائن فلو: مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

https://goo.gl/1NPoUU

ملتان میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد نشتر اسپتال میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔



نشتراسپتال ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران سوائن فلو کے شبہے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔ آج مزید 3 مریض نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔


مرنے والوں میں 44 سالہ زہرہ، 30 سالہ حسن اور 55 سالہ شافی شامل ہیں. نشتراسپتال میں اب بھی سوائن فلو کے 12 مریض زیر علاج ہیں۔


گزشتہ روز جھنگ کی رہائشی 45 سالہ خاتون خورشید بی بی بھی دم توڑ گئی تھی۔ واضح رہے جنوبی پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ابتک 51 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...