Thursday, 25 January 2018

اب جتنی مرضی گاڑیاں رکھیے پڑول کی پریشانی نہیں ہو گی، گاڑی مالکان کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

https://goo.gl/8hCXqn
لندن (نیوز ڈیسک ) ایندھن ہر دور میں انسان کی ضرورت رہا ہے ، ماضی میں کھانا پکانے اور آگ جلانے کیلئے چقماق پتھر کا استعمال کیا جاتا تھا جس کو رگڑنے سے چنگاریاں نکلتی تھیں اور اب آگ لگانے کے جدید سے جدید طریقے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ شہروں میں وسعت اور آبادی میں اضافے کے ساتھ فضلے کو تلف کرنا ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے جس

کے لیے کثیر رقم اور پیچیدہ تکنیک کی ضرورت ہے۔ تاہم برطانیہ میں اس فضلے کو ٹریٹ کر کے گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔محدود پیمانے پر کیے جانے والے اس ابتدائی تجربے میں فیٹ برگ (کیچڑ) یعنی انسانی فضلے اور فیکٹریوں سے خارج ہونے والے چکنے ٹھوس مواد کو قابل استعمال بنانے پر کام کیا گیا۔ یہ کیچڑ سخت ہو کر نکاسی کی لائنوں کو بند کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے شہروں میں کچرے اور آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ فراہمی آب کی لائنوں میں داخل ہو کر پانی کو آلودہ اور آبادی کی بڑی تعداد کو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس کیچڑ کو پروسیسنگ پلانٹ میں ٹریٹ کیا گیا جس کے ذریعے اس میں سے مائع اور ٹھوس کو علیحدہ کیا گیا۔ اس کے بعد اسے صاف کر کے، گرم کرنے کے بعد ایسے کیمیکل کی آمیزش کی گئی جس سے یہ بائیو ڈیزل میں تبدیل ہوگیا۔ فی الحال اس ڈیزل کو عوامی بسوں میں بطور ایندھن استعمال کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق برطانیہ میں ہر ہفتے سیوریج سسٹم سے 30 ٹن فضلے اور چکنائی پر مشتمل کیچڑ اکٹھا کیا جاتا ہے جبکہ برطانیہ ہر سال 10 ہزار ٹن فیٹ برگ پیدا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو مستقبل میں انسانی فضلہ اور فیکٹریوں کا زہریلا ٹھوس مواد شہروں کو توانائی فراہم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...