Thursday, 25 January 2018

لاہور ہائیکورٹ: حکومت کیخلاف 17 جنوری کو دھرنا روکنے کی استدعا مسترد

https://goo.gl/gY8Cxs
لاہور (نیوز ڈیسک)احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے: درخواستگزار وکیل لاہور ہائیکورٹ نے 17 جنوری کو حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے فوری روکنے کیلئے استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی موقفسن کر فیصلہ ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان غیر قانونی اور آئین کے آرٹیکل 124 اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ اس طرح کے احتجاج سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہٰذا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کو دھرنا دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...