Saturday, 27 January 2018

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

https://goo.gl/fLaqTd

 انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔



انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو اور خاتون اول ارینہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نورخان ایر بیس پر صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر انڈونیشیائی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔


انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان آیا ہے جب کہ صدرجو کو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ حکومت پاکستان اس موقع پر انڈونیشیا کی جیل میں قید اورجگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔


واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو انڈونیشیا میں موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت پر ذوالفقار کی سزا پرعملدرآمد روک دیاگیا تھا۔
Urdu Khabrain
2, Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اباد, اسلام, انڈونیشیا, دورے, روزہ, صدر, پاکستان, پر, پہنچ, کے, گئے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...