Saturday, 27 January 2018

قومی ٹیم نے رنز کا ”پہاڑ“ کھڑا کر دیا، اتنا بڑا ہدف دیدیا کہ پچھلے تمام میچوں کی کسر نکال دی، پاکستانی سجدہ شکر بجا لانے لگے

https://goo.gl/rJeo9E
آکلینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے کیویز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا، فخر زمان نے ٹی 20 کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بھی بنائی جبکہ بابر اعظم نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔آکلینڈ میں کھیلے لئے میچ

میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد اور فخر زمان نے کپتان کو مایوس نہ کیا۔ دونوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور 94 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 34 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں رینس کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ فخر زمان نے بھی احمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا اور 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹی 20 کیرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مچل سینٹنر کو ایک ہی اوور میں تین چھکے بھی لگائے جبکہ 50 رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر سودھی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دونوں کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت بابر اعظم اور سرفراز احمد کو بھی حوصلہ ملا جنہوں نے میدان میں آ کر باؤلرز کی ”درگت“ بنانا جاری رکھی اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز جوڑے۔ سرفراز احمد 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز

بنائے جبکہ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 50رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں حسن علی نے 6 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رینس سب سے پہلے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 47 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور کولن ڈی گرینڈہوم بھی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہیلر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...