Tuesday, 9 January 2018

حج دورانیہ 30 سے 32 روز کرنے پر غور، پیکیج تبدیل نہیں ہوگا

https://goo.gl/YPpzQW
وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2018 میں سرکاری حج سکیم میں حج کا دورانیہ کم کرکے 30 سے 32 دن کرنے کی تجویز کے باوجود حج پیکیج گزشتہ برس کا برقرار رکھا گیا ہے۔

سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کا قیام 40 سے 42 دن تھا، قیام کی اس مدت کو ہر حکومت نے برقرار رکھا مگر موجودہ حکومت اپنے آخری حج میں سرکاری سکیم کے ایک لاکھ 20 ہزار حجاج کے لئے حجاز مقدس میں قیام کی مدت کم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے مشاورت کررہی ہے۔

گزشتہ سال 2 لاکھ 80 ہزار اور 2 لاکھ 70 ہزار میں سرکاری سکیم کے حجاج نے 40 سے 45 دن قیام کیا اور رواں سال اسی پیکیج میں 30 سے 32 روز قیام ہوگا۔ ٹرانسپورٹ، تین وقت کا کھانا، رہا ئش گاہوں کے اخراجات میں دس دن کم کئے جانے کا فائدہ وزارت مذہبی امور اور حجاج کرام کو نہیں دیا جا رہا۔

عازمین حج کا موقف ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت دن کم کرنے کے بجائے دن بڑھائے جائیں تاکہ حجاز مقدس میں زیادہ سے زیادہ وقت بسر کیا جاسکے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...