Tuesday, 9 January 2018

سابق وزیراعظم کی مشیر خزانہ کو انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی کی ہدایت

https://goo.gl/ghr9Vi
سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے افراد سے کسی قسم کا انکم ٹیکس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں۔

نوازشریف نے مشیر خزانہ کو ہدایت دی کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح پندرہ فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو مزید ہدایت دی کہ پندرہ فروری دوہزار اٹھارہ تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیں،کیونکہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...