Sunday, 21 January 2018

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی، انڈیکس 44 ہزار 179 پوائنٹس پر بند

https://goo.gl/asM5MY
کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 598 پوائٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 179 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جب ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت کاروبار ہوا۔

کاروباری لین دین کے دوران 100 انڈیکس چوالیس ہزار دو سو تین پوائنٹس کی سطح تک پہنچا تاہم مارکیٹ 598 اضافے کے بعد 44 ہزار 179 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں 10 ارب 75 کروڑ روپے کا کاروبار اور 20 کروڑ 95 لاکھ حصص کا لین دین ہوئی، 271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 15 کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Urdu Khabrain
179, 44, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اسٹاک, انڈیکس, ایکسچینج, بزنس, بند, تبدیلی, مثبت, میں, پر, پوائنٹس, ہزار

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...