https://goo.gl/RxTrDU
رواں مالی سال کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم تین ارب ستر کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔
رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایا کاری میں 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق چھ ماہ کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 71 فیصد اضافے سے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
دوسری جانب مالی سال 18-2017 کے چھ ماہ میں ہی ملک میں براہ راست بیرونی سرمایا کاری 3 فیصد کمی بعد 1 ارب 38 کروڑ رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈز کا اجراء ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Saturday, 20 January 2018
چھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 71 فیصد اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment