https://goo.gl/oTD4nf
کراچی (نیوزڈیسک) نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا ، فاٹا اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے اور چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کے بعد تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی جو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے مقابلہ پر پہنچی تو ایسا انکشاف ہوا کہ تحقیقات کرنیوالے بھی حیران رہ گئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابقنقیب اللہ پولیس مقابلے کی
تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی توجہ کا مرکز جائے وقوعہ تھا، جب انہوں نے باریک بینی سے جائزہ لیا تو اس نتیجے پر پہنچے کہ مکان کے اندر سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ،مقابلے کے چار روز بعد جائے وقوعہ سے چھبیس خول ملے اور یہ تمام خول مکان کے باہر کھڑکی کے پاس سے ملے جس نے مقابلے کے جعلی ہونے کو مزید تقویت دی۔ذرائع کے مطابق مکان کے اندر سے فائرنگ ہونے کا کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھ دیا کہ مکان کے اندر سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ۔ رپورٹ میں مزید بتایاگیاکہ ایس پی انوسٹی گیشن ملک الطاف نے بھی جائے مقابلہ کا دورہ نہیں کیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Saturday, 20 January 2018
بریکنگ نیوز!! نقیب اللہ محسود اِن کائونٹر جعلی قرار دیدیا گیا تحقیقاتی کمیٹی کو جائے وقوعہ سے اہم شواہد مل گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment