https://goo.gl/7zCjmV
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں سردی کے دوبارہ آتے ہی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی ۔تفصیلات کے مطابق اس بار بھی محکمہ تعلیم نے ہر سال کی طرح سکول میں سردیوں کی چھٹیاں 31 دسمبر تک کر دی تھیں ۔ لیکن سکولوں کے دوبارہکھلنے کے بعد جنوری کے ابتدائی ایام میں سردی کی شدید لہر نے طالب علموں سمیت ان کے والدین کو
پریشان کر دیا ۔صبح سویرے سکول پہنچنے والے طالب علموں کا کہناہے کہ سردیوں کی چھٹیاں پہلے نہیں ہونی چاہیئے تھی بلکہ اب ہونی چاہیے تھیں ،کیونکہ اصل او سخت سردی تو اب آئی ہے ۔ صبح سویرے ناشتہ کرتے ہی سکول کے لیے دوڑ پڑتے ہیں ۔بچوں کے والدین کا کہناہے کہ صبح سویرے موٹر سائیکلوں پر یا پیدل سکول تک پہنچنے میں سخت سردی کے باعث مشکل ہو جاتی ہے ، بچوں کو سخت سردی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔جبکہ کچھ والدین کا کہناتھاکہ محکمہ تعلیم کو محکمہ موسمیات سے براہ راست آگاہی حاصل کرکے چھٹیاں کرنی چاہیے تھیں۔بچوں اور ان ک والدین کا کہناہے کہ محکمہ تعلیم کو سردیوں کی چھٹیوں کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ اور حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر بچوں کو چھٹیاں دے دینی چاہیے ۔
Urdu Khabrain
Thursday, 18 January 2018
تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment